پی ایس ایل: لاہور قلندر اپنے لوگو کی تقریب رونمائی آج کریگی
لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے لوگو کی تقریب رونمائی اتوار کو ہوگی۔ یہ رنگا رنگ تقریب پاکستان کے پہلے پاکستان سپر لیگ میں 5ٹیمیں شرکت کریں گی۔لاہور قلندر ٹیم میں ٹی20 کرکٹ شہنشاہ کرس گیل، پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، ڈیوائن براوو، کیون کوپر اور آل رائونڈر عبدالرزاق شامل ہیں۔ ایونٹ کا آغاز 4فرووری سے ہوگا۔ 5فروری کو لاہور قلندر کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔ایونٹ کے لئے لاہور قلندر نے کے لوگو کی رونمائی آج اتوار کو ہوگی۔ اس تقریب میں ٹیم لاہور قلندر کے لوگو کی رونمائی کے ساتھ ٹیم کا ترانہ بھی بجایا جائیگا۔