قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلزآج شروع ہونگے

03 جنوری 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس) سیف گیمز کیلئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز آج شروع ہونگے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا جن میں56کلوگرام،62 کلوگرام ، 69کلوگرام،77 کلوگرام، 85کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں۔ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میںتربیتی کیمپ جاری ہے جس میں56کلوگرام میں عبداللہ غفور، طلحہ طالب اور فہد حسین،62 کلوگرام میں اشتیاق غفور اور محمد شہزاد، 69کلوگرام میںابوسفیان فرحان انور اورعمران اسماعیل،77 کلوگرام میںمحمد ثاقب، راناقیصراور عمررسول لون، 85کلوگرام میں محمد طاہراور عبدالرحمن، 94 کلوگرام میںعثمان راٹھور اورانیس جاوید، 105 کلوگرام میںاظہر عامر، پلس105 کلوگرام مستقیم بٹ اورنوح دستگیر شامل ہیں۔