چین کی فوجی طاقت میں اضافہ کر کے عظیم تر بنانے کا خواب پورا کرینگے:صدر کا علان
بیجنگ (آن لائن) چین نے اپنی عسکری طاقت میں اضافے کے لئے فوج میں تین نئے یونٹوں کا اضافہ کردیا۔ صدر شی جن پنگ نے جنرل کمانڈ، میزائل فورس اور سٹریٹجک سپورٹَ کے کمانڈروں کو فوجی پرچم دے کر نئے یونٹوں کا افتتاح کیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فوجی یونٹوں کے افتتاح کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں چینی صدر شی جن پنگ، اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔ چین کے سنٹرل ملٹری کمشن کے سربراہ اور صدر شی چن پنگ نے فوج کے نئے یونٹوں کے کمانڈروں کو فوجی پرچم دے کر ان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی عسکری طاقت میں اضافہ کرکے چین کو عظیم تر بنانے کا خواب پورا کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں فوج کو جدید سازو سامان اور اسلحے سے لیس کیا جائے گا۔