15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

03 جنوری 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیںنے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ائرفورس، نیوی،ریلوے،ہائر ایجوکیشن کمشن، پنجاب، خیبرپی کے سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔