جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کی زد میں آ کر 2 سکیورٹی اہلکار زخمی

03 جنوری 2016

جنوبی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزہ میں دھماکہ سے 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران گشت دو سکیورٹی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لئے داخل کروا دیا گیا۔