قائد اعظم ٹرافی فائنل ‘پاکستان آج ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کیلئے گلابی گیند کا تجربہ کریگا

03 جنوری 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان رواں سال آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کیلئے آج سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گلابی گیند کا تجربہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکیل شیخ نے کہا کہ ہم نے 2011 میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں نارنجی گیند اور پھر 2012 میں گلابی گیند کا تجربہ کیا۔ آسٹریلیا نے ہمیں رواں سال ڈے- نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے لہذا گلابی گیند سے فائنل میچ کھیلنے سے ہمیں جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔