امریکہ روس کا پھر دشمن بن گیا ماسکو کی سکیورٹی دستاویز
ماسکو (رائٹر) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جس سکیورٹی دستاویز پر دستخط کئے ہیں ان میں امریکہ کو بھی پہلی بار ماسکو کیلئے خطرات والے ملکوں میں شامل کیا ہے۔ نئی پالیسی 2009ء کی پالیسی کے متبادل کے طور پر پیش کی گئی ہے۔ اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی عالمی طور پر بالادستی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مغرب روس پر دبائو بڑھا رہا ہے۔ دوسری جانب روسی وزارت خزانہ نے پیوٹن کے احکامات پر 3 ارب ڈالر کے قرضے پر یوکرین کو ڈیفالٹ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔