نئے کپتان کی نامزدگی کا معاملہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی

03 جنوری 2016

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نئے کپتان کی نامزدگی کے معاملے میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ولیم سن کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ولیم سن کو ٹیم کا کپتان نامزد کرنے پر سینئر بلے باز روس ٹیلر اور مارٹن گپٹل نے بغاوت کرتے ہوئے ورلڈکپ سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لینے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔