وہ انسان خوش قسمت ہے جس کو مخلص دوست ملے ہیں: ماہ نور
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ماہ نورنے سالگرہ منائی۔ تقریب میں پروڈیوسر ملک طارق،حسن طارق،علی طارق، شاہد خان،سارا خان،سحر خان،طوطی برال،سجاد سمراٹ،عباس،محمود،رانجو،ممتاز تیزیاں اورعرفان نے شرکت کی۔ شاہد خان نے کمپیئرنگ کی جبکہ فنکاروں نے ڈانس کر کے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔ماہ نورنے کہا کہ دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر میری خوشی میں شرکت کرتے ہیں۔ اس دور میں وہ انسان انتہائی خوش قسمت ہے جس کو پیار کرنے والے اور مخلص دوست ملے ہیں۔پروڈیوسر ملک طارق نے کہا کہ اس قسم کی تقاریب آکسیجن کا کام دیتی ہیں۔حسن طارق،علی طارق،شاہد خان،سارا خان،سحر خان،طوطی برال،سجاد سمراٹ،عباس،محمود،رانجو ،ممتاز تیزیاں اورعرفان نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔