نشوبیگم منہاج القرآن ویمن لیگ میں شامل:عوامی تحریک‘ فیصلہ نہیں کیا : اداکارہ تقریب کا مطلب شمولیت نہیں : بہار بیگم

03 جنوری 2016

لاہور (نیٹ نیوز+کلچرل رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے پریس ریلیز کے مطابق فلمسٹار نشو نے منہاج القرآن ویمن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ نشو نے کہا کہ عوامی تحریک میں شامل نہیں ہوئی ویمن تقریب میں شریک تھی جہاں پیشکش ہوئی تاہم ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنے کا مطلب سیاسی پارٹی میں شمولیت نہیں ہے۔ پیشکش ہوئی نہ ہی عوامی تحریک میں شامل ہو رہی ہوں۔