دبئی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے بچ جانا معجزے سے کم نہیں : شیبا بٹ

03 جنوری 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ شیبا بٹ نے کہا ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں لگنے والی آگ سے بچ جانا معجزے سے کم نہیں ، دوبارہ زندگی ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں، میں نے سال نو کی آمد پر دبئی میں لگنے والی آگ میں موت کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے اور میں اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے نئی زندگی دی ۔ دبئی سے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے دبئی میں آئی ہوئی تھی اور ہیپی نیو ائیر منانے کا پروگرام برج خلیفہ میں مسرت شاہین کے ہمراہ بنا رکھا تھا ابھی میں ہوٹل سے برج خلیفہ کی طرف جانے کا پروگرام بنا رہی تھی کہ اچانک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔