کل پاکستان موسیقی کانفرنس میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

03 جنوری 2016
کل پاکستان موسیقی کانفرنس میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور (کلچرل رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام گزشتہ روز الحمرا ہال نمبر3 میں محفل موسیقی ہوئی جس میں معروف کلاسیکل سنگر استاد بدرالزماں قمر الزماں گلوکار اکبرعلی اور طبلہ نواز ریاض احمد نے پرفارم کیا۔ طبلے پر ریاض احمد، ہارمونیم پر ظفر قادری اور سارنگی پر سیتا وقاص نے سنگت کی۔