بھارت سے مذاکرات کا ایجنڈا 8 سے 10 نکات پر مشتمل ہوگا: سرتاج عزیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسائل کا حل ضروری ہے۔ یورپی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ بھارت سے مذاکرات کا ایجنڈا 8 سے 10 نکاتی ہوگا۔ 2016ء میں اقتصادی راہداری کی تکمیل پر خصوصی توجہ دینگے۔ اقتصادی راہداری، کاسا 1000 اور تاپی منصوبہ پاکستان کیلئے اہم ہیں، موجودہ دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔