’’شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کا علاج‘‘پیپلز پارٹی نے عمران خان کے اعترافی بیان پر کل مظاہرے کا اعلان کردیا

03 جنوری 2016

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال میں طالبان رہنما کے علاج کرنے کے اعترافی بیان پر ان کیخلاف کل پیر کو سہ پہر 3 بجے گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں پارٹی عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کریگی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر اور زونل صدر ڈاکٹر ضرار نے بتایا کہ اگر ڈاکٹر عاصم حسین کو صرف اس الزام پر 90 دن کیلئے حراست میں رکھا جاسکتا ہے کہ انکے ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیا جاتا تھا تو پھر عمران خان کو بھی فوری گرفتار کر کے 90 دنوں کیلئے حراست میں رکھ لینا چاہئے۔