چوری کے موبائل خریدنے والے کو پکڑنے پر ہال روڈ کے تاجروں کا احتجاج

03 جنوری 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں چوری کے موبائل خریدنے والے کی گرفتاری پر دکانداورں نے ہال روڈ پولیس چوکی کے سامان کو سڑک پر پھنک دیا اور پولیس کیخلاف احتجاج کیا۔ بھاری نفری پہنچنے پر دکانداورں اور پولیس کی تکرار اور سخت جملوں کا تبادلہ بنچ لگنے سے ایک دکاندار کا سر بھی پھٹ گیا۔ اعلیٰ پولیس افسروں کے یونین عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد دکاندروں نے احتجاج ختم کردیا۔ پولیس نے ہال روڈ سے اسد نامی شخص کو گرفتار کرلیا جس پر دکانداروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس کے سامان کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔