پاکپتن میں خاتون، قصور میں مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی

03 جنوری 2016

پاکپتن + قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) پاکپتن میں خاتون، قصور میں مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کی گئی۔ پاکپتن میں 4 افراد نے دیوار پھلانگ کر خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نامعلوم کاغذات پر خاتون سے انگوٹھا جات لگوا لئے۔ بونگہ حیات کے رفیق کی بیٹی سمیرا واش روم گئی تو رضوان نے تین ساتھیوں کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر اسے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور میں اٹھیل پور میں اوباش ملزم نے مدرسہ کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ صدر قصور میں محمد امین مقدمہ درج کروایا ہے۔ میرا بھتیجا محمد مجشف اٹھیل پور میں قرآن پاک پڑھتا ہے جس نے بتایا کہ ملزم عبدالحمید نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔ تھانہ صدر قصورپولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔