نثار جلد کراچی آرہے ہیں، رینجرز کے معاملے پر کھل کے بات کرینگے: قائم علی شاہ

03 جنوری 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ چودھری نثار جلد کراچی آرہے ہیں، تمام حل طلب امور پر کھل کر بات کرینگے۔ سندھ حکومت نے رینجرز کو چار معاملات میں اختیارات دیئے ہیں، چاہتے ہیں وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں، ہمیشہ تعاون کیا، وفاق بھی ہمارے نقطہ نظر کو سمجھے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک رینجرز کو کراچی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ وفاق اور سندھ میں تعاون ہو گا تو دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائی ہوگی۔