گراﺅنڈ میں پڑنے والی اوس کے اثرات کم کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات
کولکتہ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے مابین آج میچ دوران گراﺅنڈ پر پڑنے والی اوس کے اثرات کم کرنے کےلئے گراﺅنڈ انتظامیہ کو مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں میچ سے دو تین دن قبل وکٹ کو پانی دینا بند کرنا، گراﺅنڈ میں نان ٹاکسک سپرے کا استعمال، میچ کی ایک اننگ کے ختم ہونے کے بعد سپرے سوپر کا استعمال کرنا ہے۔