قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہا ہے حکومت اکثریت کھودے تواسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں، مسلم لیگ نون حکومت کوسہارا دے گی اورنہ اسے غیر مستحکم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری نثارنے کہا کہ مسلم لیگ نون آئینی اورجمہوری اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ ہمارا موقف پہلے دن سے ہی ٹھوس اورواضح ہے کہ ملکی مفاد میں جو کچھ بھی ہوگا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی ملک کے لئے وبال ہے، اس نے اپنی اصلاح نہ کی تواس کا چلنا مشکل ہوجائے گا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کوئی حکومت کے پیچھے نہیں پڑا، اس کے پاس کارکردگی بہتربنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں
اس کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم سرچارج عوام سے جگا ٹیکس لینے کے مترادف ہے کیونکہ مہنگائی میں اضافے کی بنیاد یہی ہے۔ ہم نے باربارحکومت کی توجہ اس طرف مبذول کرائی لیکن اس بارے میں سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں پوائنٹس آف آرڈرز کا بھی کبھی جواب نہیں دیا گیا۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باعث ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چوہدری نثار نے واضح کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے لے تو اس سے پارلیمنٹ کے وقارمیں اضافہ ہوگا۔