گوجرخان (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے سینر نائب صدر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ چھاپے گرفتاریوں سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے پولیس کارکنوں کو ہراساں کرنے کا عمل چھوڑ دے ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن سیاست ہی ہمارا طرہ امتیاز ہے شہزادہ خان نے کہا کہ مقام افسوس کے گزشتہ رات پولیس نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ محمود کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ان کے بیٹے کو پولیس اٹھا کر لے گی جو کہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے اسی طرح پولیس نے رات کی تاریکی میں میری رہائش گاہ پر بھی آ کر گرفتار کرنے کی کوشش کی شہزادہ خان نے کہا کہ یہ تمام تر عمل سمجھ سے بالاتر ہے حکومت اور حکومتی ادارے جس طرح ایک ہی جماعت کو اور اس کے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چھاپے گرفتاریوں سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا، شہزادہ خان
Feb 03, 2025