واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں پہلے 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فلاڈیلفیا میں طیارہ حادثہ ہلاکتیں 7ہوگئیں، 19زخمی
Feb 03, 2025