
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخاب کےلیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی۔ای سی پی اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی جبکہ الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے اور امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیےجائیں گے۔