
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم بطور قوم متحد ہو کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جرات اور خدمات کو سراہا۔