پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان جاری پالیسی سطح کے مذاکرات آج سےپھر شروع ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات مکمل ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 17 فیصد سی ایس ٹی عائد کرنے سے 30 روپے تک پیٹرول کی قیمت بڑھ سکتی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی مذاکرات کامیاب مکمل ہونے پرنواں جائزہ مکمل ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔