Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

کیماڑی واقعہ اور شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ

Feb 03, 2023 9:54 AM, February 03, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کیماڑی واقعہ اور شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ

شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی کے تباہ کن اثرات تواتر کے ساتھ سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ کیماڑی مواچھ گوٹھ واقعہ اسی تسلسل کا تیسرا واقعہ ہے جبکہ یہ اس شہر کی بدقسمتی ہے کہ صوبائی یا وفاقی دونوں ہی حکومتیں صنعتی شہر کی اس صورتحال کا بخوبی ادراک رکھنے کے باوجود ان مسائل سے نمٹنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ کراچی کی بندرگاہ اور دیگر علاقوں کی فضا ویسے ہی آلودہ ہے جبکہ ڈسٹ الرجی بہت عام ہے ۔ ایسے میں زہریلا کیمیکل و دیگر صنعتی فضلہ شہریوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق کئے ہوئے ہے۔کیماڑی کے مواچھ گوٹھ میں مبینہ طور پر غیرقانونی فیکٹریوں سے نکلنے والے دھویں سے ہونے والی ہلاکتوں سے گمان تھا کہ شاید متعلقہ محکموں اور اداروں کی آنکھیں کھل جائیں گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ بیوروکریسی ہمیشہ کی طرح روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے معاملے کو دبانے کی کوشش میں کامیاب ہو چکی ہے جس کے نتیجہ میں اس قدر سنگین معاملہ اس قدر آسانی سے نظروں سے اوجھل ہوتا جا رہا ہے کہ جس میں 20افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں بچوں کی اکثریت ہے ۔ کراچی کے شہریوں کے لئے یہ کوئی نئی اطلاع نہیں کہ یہاں کے مختلف رہائشی علاقوں میں بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں اور حکومتی اداروں نے بوجوہ انہیں بغیر کسی روک ٹوک کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان فیکٹریوں میں کتنے کارکن کام کر رہے ہیں۔ محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ فیکٹریاں رجسٹرڈ نہیں ہیں اور صوبائی محکمہ محنت کے پاس مزدوروں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔مواچھ گوٹھ کراچی سے بلوچستان جانے والی شاہراہ حب ندی روڈ پر بلدیہ کے قریب واقع ہے۔ یہ کراچی شہر کی ایک قدیم آبادی سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علی محمد محلے میں گذشتہ چند سالوں سے گھروں کے درمیان بڑے پلاٹوں پر کھلے آسمان تلے صنعتی گودام نما کارخانے قائم ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق ان کارخانوں میں مختلف اقسام کے تیل بنائے جاتے ہیں اور حال میں ایک نئی فیکٹری کھلی ہے جس میں پتھر جلاکر کوئی دھات حاصل کی جاتی ہے۔ ہلاکتوں کی خبر کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے علاقے کا دورہ کیا تو پتہ چلا کہ دیگر کئی لوگ بیماریوں سے متاثر ہیں۔ سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو فیکٹری کے ماحولیاتی اثرات کی ذمہ داریوں سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی کے نوزائیدہ ضلع کیماڑی کے علاقہ مواچھ گوٹھ میں رونما ہونے والے اس دلخراش واقعہ پر طبی اور ماحولیاتی ماہرین کی رپورٹ میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کی خصوصی کمیٹی نے دو روز تک انٹرویو، مختلف ٹیسٹس اور سائنسی بنیادوں پر تجزیے کے بعد رپورٹ مرتب کی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انتقال کر جانے والے زیادہ تر بچوں کی عمر دو سے چار سال کے درمیان ہے جبکہ مزید 13 افراد کے خون کے نمونے لے کر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بھیج دیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ علاقہ مکینوں کے کے مطابق مواچھ گوٹھ میں ربڑ، پلاسٹک اور سٹون فیکٹری کھلنے کے بعد عجیب سے بو بھی محسوس کی گئی ہے۔تاہم 26جنوری کو فیکٹری سیل ہونے کے بعد بو محسوس نہیں کی گئی۔ ماہرین کی کمیٹی نے متاثرہ مواچھ گوٹھ سے متصل پانچ کلومیٹر کے علاقے میں ویکسینیشن کی سفارش بھی کی ہے جبکہ خسرہ سے بچا و¿کی ویکسین کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اموات کی وجہ ماحولیاتی آلودگی یا زہریلی گیسیں نہیں تاہم یہ کسی متعدی بیماری یا زہریلا کھانا بھی ہو سکتے ہیں۔ حکومت نے تین فیکٹریوں کو سیل کرنے اور ایک فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تاہم متاثرین کوکوئی معاوضہ فراہم نہیں کیا۔علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایت کے باوجود کے اس علاقے میں 24گھنٹے میڈیکل کیمپ، ڈاکٹروں کی ٹیم اور ایمبولینس موجود رہے گی، ایسا نہ ہو سکا اور رات کو علاقے میں نہ تو میڈیکل ٹیم موجود ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ایمبولینس۔ حکومت کو چاہیے کہ گاو¿ں کے متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف اور معاوضہ فراہم کیا جائے اور سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں کے تعین کے لیے اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے۔ حکومت آلودگی سے عوام کی جان کو لاحق خطرات سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ دوسری جانب سول سوسائٹی کا اس معاملہ میں سرگرم ہونا خوش آئند ہے۔ سول سوسائٹی کے کارکنوں نے واقعہ کے حوالے سے متعلقہ سرکاری محکموں کو خطوط لکھنے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سیپا حکام کو اسکی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ دو سال قبل کیماڑی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے امریکی نحری جہاز سے مبینہ زہریلی گیس کے اخراج کا شبہ کیا گیا تھا جس سے 10 افراد ہلاک اور تقریباً 300افراد متار ہوئے تھے۔جس کے بعد بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع ہوئیں تاہم اس کے نتائج کیا نکلے؟ کسی کو معلوم نہیں۔ اسی طرح کی صورتحال غالباً 2016 ےا 2017 میں بھی پیش آئی تھی جب کراچی بندرگاہ پر کوئلے کی آف لوڈنگ کی جاتی تھی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سانحات سے بچنے کے لئے جامع تحقیقات کی جانی چاہیے تاکہ احتیاتی تدابیر اپنا کر مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group