Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

      پاکستان کا سیاسی اور مالیاتی نظام                                   

Feb 03, 2023 9:42 AM, February 03, 2023
  • وزیر احمد جوگیزئی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سردار نامہ … وزیر احمد جو گیزئی

wazeerjogazi@gmail.com 

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان اقتصادی لحاظ سے ہمیشہ کمزور رہا ہے ۔ شروع شروع میں جب حیدرآباد دکن اور پھر ریاست بہاولپور نے پاکستان کی معاونت کی۔ ان کی مدد کے بغیر پاکستان کا نظام نہیں چل سکتا ۔ان ریاستوں کی مدد سے سرکار کا کاروبار چلا اور اس طرح پاکستان کا سفر شروع ہوا ۔اور اس کے بعد ایک دور آیا جب سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے پاکستان کی مدد کرنا شروع کی اور ان کی مدد سے پاکستان چلتا رہا،امریکہ سے بھی پیسے لینے کا رواج ہوا، اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے تو پاکستان دہائیوں سے قرض لے ہی رہا ہے۔ ۔امریکہ سے چار سو اسی کے تحت گندم بھی لینا شروع کی گئی اور اس دور میں گندم امریکہ سے لے جاتی تھی اس کی پیمنٹ روپے میں ہوتی تھی اور یہ روپیہ امریکی ایمبیسی میں ہی رکھا جاتا تھا اور پاکستان کی مدد اسی پیسے سے کی جاتی تھی ۔اسی طرح سے پاکستان کا نظام حکومت چلایا جا رہا تھا اور آج بھی وہی سلسلہ جاری و ساری ہے بیرونی مدد کے بغیر ملک چلانا مشکل ہو رہا ہے آئی ایم ایف  لائف لائن بن کر رہ گیا ۔اس صورتحال سے نکلنے کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ حکومت کاروبار دوستی کرے دشمنی نہ کرے ۔اور کاروبار دوستی کا مطلب ہے کہ کاروباری طبقے کی حفاظت کی جائے ،  ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تمام سہولیات فراہم کی جائیں سستی توانائی فراہم کی جائے اور ان کی ہر قسم کی مدد جو بھی ان کو درکار ہے حکومت ان کو فراہم کرے ۔ اور اسی کے ذریعہ ہم اپنے ملک کی دولت میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ٹیکس وصولی کے نظام کو آسان اور بہتر بنایا جائے اور کاروبار پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی ہونی چاہیے ،اس کے بغیر ملک کے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ممکن نہیں ہے ۔جن ممالک نے بھی ترقی کی ہے ان سب کی حکومتیں بزنس فرینڈلی حکومتیں ہیں۔ لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے ہر حکومت میں بزنس مین کو چور ہی سمجھا اور اگر کسی ملک میں یہ صورتحال ہو تو اس ملک میں کاروبار نہیں چل سکتا ۔اور یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے ملک میں صنعت و حرفت بہت ہی کمزور رہ گئی ہے، ہمیں صنعت خصوصا برآمدی شعبے پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کی برآمدات اس ملک کے رقبے کے لحاذ سے نہ ہونے کے برابر ہیں اور ہمیں اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اگر سنگاپور جیسا چھوٹا سا ملک جو کہ رقبے کے لحاذ سے اسلام آباد شہر کے برابر ہے وہ سالانہ بنیادوں پر 140ارب ڈالر کی برآمدات کر سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں ؟ ہمارے تمام ہمسایہ ممالک ہم سے آگے بڑھ چکے ہیں اور ہمارے لیے یقینا یہ صورتحال تشویش ناک ہے ۔ہمیں اقتصادی طور پر ٹریک پر واپس آنے کی ضرورت ہے ۔بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے اکابریں نے ہمیشہ نمائشی اقدامات کو ترجیح دی ہے جس کا نقصان قوم کو ہوا ہے ۔ ساتھ ساتھ ہم نے زراعت کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے۔ جس کا آج کل کے حالات سے بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ زراعت کی ترقی میں حکومت کی کیا کارکردگی ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ کارکردگی صفر ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا زرعی زمینوں پر تیز رفتاری سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جارہی ہیں جس رفتار سے زرعی رقبہ کم ہورہاہے جو کہ ہمارے ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔ اور اگر یہی روش جاری رہی تو کل کو ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہوگا ۔فوڈسیکیورٹی لازمی ہے اور اس کے لیے درست فیصلہ کرنا لازمی ہے اس کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی ،اقتصادیات کو بہتر کیا جانا چاہئے.ذمیندار کی نہیں بلکہ کاشتکار کی مدد کی جائے اور اسی طرح ہم اس مخمصے سے نکل سکتے ہیں ۔معاشی حالات ہمارے شروع سے اسی طرح کے رہے ہیں لیکن اب جو بات زیادہ گھمبیر ہے اور زیادہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم moral decedence کا بھی شکار اخلاقی زوال پرستی کا شکار ہو چکے ہیں اور زوال کی گہرائیوں میں گرتے چلے جارہے ہیں اخلاقی طور پر ہم معاشی طور سے  زیادہ گر چکے ہیں ہمیں اس صورتحال میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ ملک اور قوم کو اس گرداب سے نکالنا دانشوروں کا کام ہے ہم اسلام کے نام سے بنے تھے اور اسلام کا پیغام لے کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔ پھر یہ بھی سوچنے کی بات ہے کیونکہ اس ملک کا سارا نظام اسلامی ہو رضاکارانہ طریقے سے زکوۃ کٹوتی کی جائے تو وہ پورے ملک کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے اور ٹیکس  سے زیادہ رقم جمع ہو سکتی ہے اسلام میں ٹیکس کا نظام لاگو کیا جانا چاہئے ۔ہر شخص کی اپنی صوابدید ہے کہ ٹیکس اللہ اور اس کے رسول کے نام پر جمع کرے اگر اسلامی طرز پر زبردستی نہیں کی جاسکتی اس سے زبردستی کا عنصر نکالنا ہو گا اور صرف اللہ کی رضا کے لئے شہریوں صوابدید پر چھوڑا جائے ۔ ایسا کرنے سے قوم میں بہتری آئے گی ہماری اخلاقیات بھی بہتر ہو جائے گئیں۔ اور شاید ہم معاشی طور پر بھی بہتر طور پر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔اس ملک کو آگے بڑھانا ہے اور اس کا طریقہ اسلامی ہی ہونا چاہیے اس کے بغیر ملک کا آگے بڑھنا مشکل ہے ۔واپس بنیادیں مضبوط کریں گے تو ملک بہتر ہو گا ۔حقیقی روح کی جانب لوٹیں گے تو ہی کامیابی ملے گی اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
وزیر احمد جوگیزئی

وزیر احمد جوگیزئی

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group