Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

اے غمِ زندگی کچھ تو دے مشورہ

Feb 03, 2023 9:41 AM, February 03, 2023
  • تابندہ خالد
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اے غمِ زندگی کچھ تو دے مشورہ

تابندہ خالد 

آجکل بہت ساری ٹینشنیں ایسی ہیں جو کہ ہماری ایجاد کردہ ہیں اور ڈیپریشن۔۔۔ وہ تو پالتو ہے کیونکہ ہم نے خود اسے پالا ہے۔ خدارا مطمئن رہنا سیکھیں۔ خالق کائنات نے جو چیز آپ کے مقدر میں لکھ دی ہے اسے جن و انس مل کر بھی چھین نہیں سکتے۔بس ایک بات ذہن نشین کر لیجئے کہ کبھی زندگی تھکا دے تو کسی کو کان و کان خبر نہ ہونے دیں۔ اپنے رب کے حضور سب بیان کیا جائے، چیکے چپکے آہستہ آہستہ۔ ٹوٹے ہوئے دل اور آنسو کی قدر صرف اس کے ہاں ہے۔ لوگوں سے ناکامیوں کا تذکرہ آپ کو مزید ڈاؤن کر دیتا ہے۔ اسی حوالے سے چارلی چیپلن کا پْرمغز قول ہے " اگر خوش ہو تو آہستہ سے ہنسا کروتاکہ غم نہ لگ جائے اور اگر غمگین ہو تو آہستہ رویا کرو تاکہ آنیوالی خوشی کہیں ناامیدی میں نہ بدل جائے"۔قارئین یہی بات ایک ٹول ہے کہ جس نے اسے اپنایا اسے زندگی گزارنے کا گرْ آ گیا۔ لوگوں کے طنزیہ جملوں سے بچنے کے لیے  اتنے قابل ضرور بنو کہ مذاق اڑانے والوں کی بولتی ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ہوگا۔۔۔؟ اس کے لیے روڈ میپ بنائیے کہ کس وقت کس چیز کو اپنایا جائے۔ زیرو لیول سے ترقی کا سفر کیسے شروع ہوگا۔ جس ترقی و خوشخالی کا دل میں ارادہ کرتے ہیں۔۔۔اسے کر گزریے۔۔۔ ترقی کا صیغہ راز محنت مزدوری ہے۔ جس کی کامیابی کو لوگ روک نہیں پاتے اس کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں۔لہذا کوشش کو جاری رکھیے۔ زندگی کے" ٹرننگ پوائنٹ" پر اس بات پر پریشان مت ہوں کہ راستہ کہاں لیکر جائے گا بلکہ اپنی توجہ پہلے قدم پر رکھیں۔ جب پہلا قدم اٹھا لیا تو ہر شے کو اپنے قدرتی انداز سے کام کرنے دیں۔ عجلت پسندی سے بسا اوقات کام کھٹائی میں پڑ جاتے ہیں، بس بہترین و پرفیکٹ وقت کا انتظار کیجئے۔ صحیح وقت کبھی نہیں آتا ، خود کو صحیح بنانا پڑتا ہے۔ سیانے کہتے ہیں اچھا ہو یا برا۔۔۔وقت گزر ہی جاتا ہے بس یاد رہتا ہے تو اتنا کہ کس نے مشکل کو مشکل ترین بنا دیا اور کس نے آسان۔ زندگی اگر آسان ہوتی تو ہمیں کبھی بھی پتہ نا چلتا کہ صبر کیا ہے، دعا کیا ہے،امید کی کرن کیسے جاگتی ہے، حوصلوں کو کیسے بلند کیا جاتا ہے، لگن کیا چیز ہے، توکل کے کتنے مدارج ہیں۔ کامیابی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کیسے عبور کیا جاتا ہے، دوستی ، محبت، اور سارے رشتے کیا معنی رکھتے ہیں۔ کچھ باتوں کو ہضم کر لینے کے کیا فوائد ہیں وغیرہ۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

زندگی نہ کبھی آسان تھی۔۔۔ نہ ہے۔۔۔ اور نہ ہوگی۔ اس لیے قدم قدم پر اپنے آپ کو چیلنج کرنا سیکھیے۔ اپنے آپ کو کوئی ٹاسک دینا ہی بہتر اور کامیاب زندگی کی جانب لے جاتا ہے کوئی تبدیلی بھی آسان نہیں ہوتی۔ اس کو قبول کرنے کے لیے ذہن سازی کی ضرورت ہے۔ کبھی آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ گھر کی چیزوں مثلاً فریج، ٹی وی کو اِدھر سے اْدھر رکھیں تو عجیب ہی محسوس ہوتا ہے اسی طرح زندگی کے دیگر معاملات کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایک انسان ہیں کوئی ربوٹ نہیں، آپ پرفیکٹ نہیں۔ ہمیشہ حقیقت پسندانہ سوچ رکھیں۔ انسان معاشرتی حیوان ہے سب کچھ تنہا نہیں کر سکتا۔ بہتر یہی ہے کہ زندگی کو آسان بنایا جائے۔ روزمرہ کے معمولات میں ہزاروں چیزیں آپ کی توجہ چاہتی ہیں۔جیسے گھر، دفتر کے کام، رشتہ داروں سے ملنا جلنا، بچوں کے ہوم ورک میں ان کی مدد کرنا۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے لیے غذا پر دھیان دیجئے اور جنونی رویوں، لڑائی جھگڑوں کی سیاست پر مغز ماری کم کی جائے۔ زندگی میں مار کھانے سے بچنے کے لیے ایک نسخہ کیمیا اپنائیے کہ اپنا موازنہ دوسروں سے ہرگز نہ کریں۔ ایسا کریں گے تو سکون غارت ہو جائے گا۔ دوسروں کا خیال ان کی توقعات کے مطابق رکھیں۔ ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کمیونٹی میں حسن اخلاق سے پیش آئیں، اگر آپ کو آپ کے مطابق کوئی عزت دینے سے گریز کرے تو ایکشن کا ری ایکشن نہ دیں۔ معاشرتی حسن ادلے کا بدلہ نہیں ہوا کرتا۔ دل بڑا کیجئے۔ اگر کسی کا حال دریافت کرنے کے لیے کال نہیں کریں گے تو کسی کو فرق نہیں پڑے گا۔ ماضی میں کیا ہوا، اس پر مٹی ڈالیں اور آگے بڑھیے۔ 

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

ہمارے معاشرے میں اس وقت بڑا مسئلہ بے صبری ہے۔ آج کے نوجوان محنت کے بغیر ڈائریکٹ  نتائج چاہتے ہیں۔سوچتے ذیادہ ہیں پریکٹیکلی سنجیدہ نہیں۔ ازحد ضروری ہے کہ فرسٹریشن کے احساس کو اپنے اوپر قابو نہ پانے دیں۔ بیصبری سے ذہنی تناؤ بعض اوقات چڑچڑاپن، بلڈ پریشر، دل پر بوجھ اور تعلقات خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ کنٹرول سے باہر مشکلات پر صبر سے کام لینا سیکھیں۔ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔ صبر کے لیے بھی فیلڈ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ یہ نہیں کہ فلاں کام استطاعت سے باہر ہو اور ناکامی کو صبر کا درجہ گرادنتے ہوئے وقت کا ضیاع کریں۔ جب بھی مایوسی کا احساس ہو تو اردگرد ان چیزوں پر نگاہ ڈالیں جو آپ کے کام آتی ہیں اور باعثِ مسرت ہیں۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

تابندہ خالد

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group