Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

میثاقِ پاکستان 

Feb 03, 2023 8:21 AM, February 03, 2023
  • مسرت قیوم
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
میثاقِ پاکستان 

ازلی ۔ابدی ’’دشمن ‘‘ کے حملہ سے بھی زیادہ افسوسناک دوڑ پکڑ لو ۔ پھر نہیں ملے گا۔ حتیٰ کہ سیکنڈز میں ریٹ بڑھتا گیا۔ ایک آگ تھی جو ہماری طمع سے اُٹھی اور دشمن کے بارود سے زیادہ تیزی سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گئی ۔ کہانی ہے پچھلے ہفتہ ’’ڈالر‘‘ کی اُڑان کی ۔ عام آدمی نے کیا خریدنا تھا۔ وہی خریدار تھے جو دہائیوں سے معیشت ۔ معاشرت ۔ سیاست پر قابض ہیں۔ نقصان پہنچانے میں کوئی بھی پیچھے نہ رہا ۔ ڈالر بڑھ گیا ہم کیا کریں ہم تو خود پریشان ہیں یہ متذکرہ بالا دن پر مختلف کرنسی ڈیلرز کا موقف تھا۔ سوچئیے ’’پیٹ‘‘ کی اندھی طمع کے غلام کاہے کو پریشان ہونگے۔ غریب پر بم گرا جب وہ سودا لینے پہنچا تو قیمتیں فزوں تر۔ کئی مرتبہ لکھا ’’ڈالر‘‘ کا آلو ۔ پیاز ۔ گاجر سے کیا تعلق ؟ یہ تو ہماری اپنی زرعی اجناس ہیں۔ ’’پٹرول‘‘ بڑھتا ہے تو فوراً سے پہلے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں پر آج تک نہیں دیکھا کہ ’’فیول پرائس‘‘ کم ہونے پر کبھی اشیاء صرف۔ کرایوں کے نرخوں میں کوئی کمی آئی ہو۔محض بیان ۔ افواہ پر پہلے سے ذخیرہ شدہ اشیاء ۔ مال کی قیمتوں میں مجوزہ تناسب سے بڑھ کر اضافہ کر دیتے  ہیں ۔ سچ یہ ہے کہ پوری قوم ہی لالچ ہوس کمانے میں برابر شریک ہو چکی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

پہلے حکومت پھر قومی زعماء ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی گردان کرتے رہے اور اب غیر ملکی اخبار بھی بول اُٹھے ۔ مانا کہ پاکستان کو زرمبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بندرگاہیں درآمدی کنٹینرز سے اٹی پڑی ہیں۔ خام مال کی کمی ہے ۔ فیکٹریاں بند ہورہی ہیں مگر تمام (مضمون گواہ ہے سب سے پہلے لکھا تھا جب چہار جانب خطرات کی دُہائیاں بلند ہو رہی تھیں کہ ’’پاکستان‘‘ ڈیفالٹ نہیں کرے گا ) صورتحال کا اکیلا ذِمہ دار صرف پاکستان ہے؟ بہت اچھا لگا جب پڑھا کہ ’’امریکہ‘‘ ’’200ملین ڈالرز‘‘ کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھے گا۔ کاش روز اول سے امداد کے استعمال کو سنجیدگی سے دیکھتا تو آج ہم بھکاری کی بجائے عطیہ دہ ہندہ ہوتے۔ سچ فرمایا معزز ’’اعلیٰ عدلیہ‘‘ نے کہ ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں ۔ یہ ریمارکس پہلی مرتبہ نہیں دئیے ہمیشہ یہی موقف رہا مگر روک تھام تو اُن کے پاس ہے جو قوت نافذہ رکھتے ہیں۔ یہ حد سے زیادہ بوجھ ہی تو ہے کہ چھت بھاری ہو چکی ہے اور بنیادیں کمزور ۔اب تو قانونی ۔ آئینی پابندی ہونی چاہیے ۔ اپنے ہی غلط فیصلوں کا دفاع کرنے والے کُرسی سے اُترے تو سچ کی آمد ہو گئی۔ واقعی ’’30کروڑ‘‘ نفوس پر مشتمل ملک کا فیصلہ چھوٹی سی اشرافیہ کرتی ہے۔ یہ کوئی نیا نہیں ۔ ایسی حقیقت ہے جو ہر ’’صاحب اختیار‘‘ کُرسی سے اُترنے کے بعد بیان کرنا شروع کر دیتا ہے۔ ایلیٹ سسٹم کے نفاذ کی بات 100%درست ہے۔ ووٹ دینے والے عوام ۔ حکمران بنانے والے عوام اِس کے باوجود دُکھ ۔ مسائل ۔ بے روزگاری۔ بھوک صرف عوام برداشت کریں۔ اشرافیہ کُھل کر کھیلے ۔ راج کرے ۔ عیاشیاں کرتی پھرے ۔ ’’قرض ‘‘ ہماری ضرورت نہیں بلکہ اب تو جمہوریت کو بھی ؟؟ہمیں جمہوریت چاہیے مگر ہمارے رویے جمہوری نہیں ہونگے یہ ہماری قوی قیادت کی سوچ ہے۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

مجھے معلوم ہے ۔ پڑھنے ۔ سُننے والے جانتے ہیں ۔ روزمرہ سودا سلف خریدنے والے بھی بے خبر نہیں حتیٰ کہ اشرافیہ (درحقیقت وہی ذِمہ دار ہے) جانتی ہے کہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھتی مہنگائی رُک نہیں پارہی ۔ احساس ہونے کے اعتراف کا کیا کریں ؟ پچھلے تمام بیانات ثبوت۔ سالوں پہلے بھی احساس تھا آج پتلی ترین حالت میں بھی تقاریر احساس سے پُر۔قارئین امیر ترین شخص بھی خریدا یا سلوایا گیا سوٹ سالہا سال پہنتا ہے مگر میں نے کبھی ’’حکمران طبقہ‘‘ کو ایک سوٹ دوبارہ پہنے ہوئے نہیں دیکھا ۔ ثبوت۔ تصویریں نکال لیں ۔ حساب تو سبھی کو دینا چاہیے ۔پچھلے چار سال دیکھ لیں اور گزرتا سال سامنے ہے پہلے ناس تھا اب ستیاناس ہے۔ آئی ایم ایف تو کبھی گیا ہی نہیں۔ بھلا بغیر تنخواہ کے تابعدار غلاموں کو کون چھوڑتا ہے۔’40 سالوں‘‘ کی حکومتوں میں قرض ختم نہیں ہوا ۔ بجلی ۔گیس کی پیداوار نہیں بڑھی ۔ ایسے ہسپتال نہیں بنے جہاں ہمارے محترم و معزز رہنماء کرام علاج کروا سکیں ۔معیشت صرف قوم کی نہیں سُدھری۔ حکمران کیا بیوروکریٹ حتی ٰ کہ معمولی اہلکار دنیا کے ہر ملک میں’’ لینڈ لارڈز‘‘ بن گئے ۔  چیک اینڈ بیلنس روز اول سے ضروری تھا۔ کیوں نہیں رکھا؟ صفحات ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ ماضی ۔ سیاق و سباق روز روشن کی طرح سامنے ہے ۔ مالیاتی اداروں کا کام تو قرض دینا ہے اب استعمال کیسے کرنا تھا یا ہے یہ تو ٹوٹل ہماری صوابدید ہے۔ ہم تو صرف ملک کی سلامتی چاہتے ہیں۔ اپنے چُولہوں کو بوقت ضرورت چلتا دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ اپنے پیٹ کو شافی رکھنا خواہش ہے اب جو مرضی آئے ۔ جائے۔ ہمارے مسائل حل ہونا چاہیں ۔ ذاتی لڑائیوں کی نہیں گنجائش ۔مل بیٹھ کر متفقہ اعلامیہ ’’میثاق پاکستان‘‘ مرتب کریں اور عمل درآمد کروائیں ۔ آخر سب چاہتے کیا ہیں ؟؟

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

مہنگائی کی موجودہ شرح’’ 40فیصد‘‘ ہو چکی ہے ۔ حکومت نے ’’آئی ایم ایف‘‘ کی تمام شرائط کو قبول کر لیا ہے ۔سوچئیے جب ان شرائط کو ناٖفذ کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا تو اُس وقت مہنگائی کا کیا تناسب ہوگا؟ ’’1975‘‘ کے بعد لمحہ موجود میں بدترین معاشی گراوٹ ہے۔   

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مسرت قیوم

مسرت قیوم

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group