ایمیزون کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ملازمین کو ایک مراسلہ میں بیزوز نے کہا کہ وہ کمپنی میں سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے میں پرجوش ہوں کہ میں امیزون بورڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین کی حیثیت سے کام کروں گا اور اینڈی جسی کمپنی کے نئے سی ای او ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امیزون بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹیو چیئرمین کی حیثیت سے ان کاکردار انہیں کمپنی سے منسلک رہنے کا موقع فراہم کرے گا،اس کے ساتھ ساتھ ڈے 1 فنڈ ، بیزوز ارتھ فنڈ ، بلیو اوریجن ، دی واشنگٹن پوسٹ اور دیگر معاملات پر بھی توجہ دینے کے قابل ہوجائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38