پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے امتحانات شروع ہو گئے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام امتحانات کا آغاز ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل فارماکولوجی کے پرچہ سے ہوا، 43 میڈیکل کالجوں کے 6368 امیدوار امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پرچہ صبح نو بجے شروع ہو کر 12 بجے اختتام پذیر ہوا، صوبے بھر میں 24 امتحانی مراکز قائم کیے گئے، لاہور میں 2496 امیدوار امتحان دے رہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024