مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ۔ ڈاکو کی شناخت رفیق ولد سردار کے نام سے ہوئی۔ ملزم پولیس مقابلوں، اقدام قتل، چوری اور ڈکیتی کے اکتیس سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔
ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا کے موضع میراں محلہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت رفیق ولد سردار کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم کو پولیس کی حراست میں موٹر سائیکل کی ریکوری کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ پانچ سے چھ نامعلوم مسلح افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے زیر حراست ملزم رفیق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے دوران حملہ کرنے والے نامعلوم ڈاکو رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے پولیس کی گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی۔ ملزم پولیس مقابلوں، اقدام قتل، چوری اور ڈکیتی کے اکتیس سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔