محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان ،جنوبی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع جبکہ بالائی پنجاب کے بعض اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو منفی 21 ، استور منفی14، گوپس ، بگروٹ منفی 10، پاراچنار منفی09 ، کا لا م منفی 08،ہنزہ منفی07، گلگت ،دیر منفی 04،قلات ،مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔