سعودی ایئرلائن نے چین کے شہر گوانگ کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ایئر لائن کے رابطہ سینٹر نے کہا ہے کہ وہ تمام مسافر جن کے پاس گوانگ کی ٹکٹیں ہیں وہ انہیں واپس کرکے رقم واپس وصول کرسکتے ہیں۔ سعودی ایئرلان نے کہا ہے کہ ’گوانگ کے لیے تا ہدایت ثانی تمام پروازیں معطل کردی گئیں ہیں۔ دوسری جانب سعودی ایئرلائن کے ذریعہ ووہان میں پھنسے سعودی طلبہ کا انخلا ہوا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024