ماسک پہنیں: حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہیں ، ٹوکیو اولمپکس کے حکام کا لوگوں کو مشورہ
ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے خواہشمند شائقین ماسک پہنیں، حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوتے رہیں ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹوکیو میں ہونے والے 17 روزہ ان کھیلوں کے دوران ہزاروں کھلاڑی 33 اقسام کے کھیلوں کے ریکارڈ 339 ایونٹس میں طبع آزمائی کریں گے اور دنیا بھر سے لوگوں کی بھاری تعداد انہیں دیکھنے آئے گی۔تیاریوں میں تیزی آ رہی ہے اور نئے قومی سٹیڈیم کا سالِ نو کے دن باضابطہ افتتاح ہو گیا ہے۔ ٹوکیو ایکواٹیک سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سینٹر میں تیراکی اور غوطہ خوری کے مقابلے ہوں گے۔