مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔سرینگر میں ایک بیان میں حریت قیادت نے کہا کہ نریندرمودی کے پانچ سالہ دور میں مقبوضہ کشمیر میں جبرواستداد کی انتہائی کارروائیاں کی گئیں اس لئے وہ صرف احتجاج کے ساتھ استقبال کے مستحق ہیں۔ادھر قابض حکام نے نریندرمودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر سیکورٹی بڑھادی ہے۔حکام نے سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور دوسرے حریت رہنمائوں کو نریندرمودی کے دورے کے موقع پر بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند کردیا ہے یا انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024