صدرممنون حسین نے جسٹس یاور علی کوچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ جسٹس منصور علی شاہ کوجج سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا۔ حلف 6 فروری منگل کو ہوگا ۔ گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اور چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کے نئے جج جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے۔ تقرریوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت قانون نے جسٹس منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد جسٹس یاور علی شاہ کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ اسی طرح جسٹس ریٹائرڈ محمد فاروق شاہ اور شوکت علی رخشانی کو وفاقی شریعت عدالت کا جج مقرر کرنے کی بھی صدر پاکستان نے منظوری دیدی ہے۔ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت دونوں نئے ججزسے حلف لیں گے ۔جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججزتقرریوں کے بارے میں سفارشات کی بھی صدارتی توثیق کردی گئی ہے ان میں جسٹس کوثر سلطانہ حسین، جسٹس ارشادعلی شاہ، جسٹس آغا فیصل، جسٹس عدنان اقبال چودھری، جسٹس امجدعلی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024