شہباز شریف سے ملاقات، ہم سچ کی جنگ لڑرہے ہیں، کوئی جمہوری جدودہد کا حق نہیں چھین سکتا:نوازشر یف
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبازشر یف کے درمیان ملاقا ت ہوئی ہے جس میں سینٹ انتخابات اور عوام رابطہ مہم کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دونوں قائدین کے در میان ہونےوالی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘سینٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کے نامور پر غور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبا زشر یف بھی موجود تھے۔ نوازشر یف نے شہبا زشر یف کی خیر یت بھی معلوم کی جوچند روز سے زکام اور بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں۔ اس موقع پرنوازشر یف کا کہناتھا پنجاب میں شہبا زشر یف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ترقی اور خوشحالی کےلئے جو کام کئے ہیں کسی اور صوبے میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ اسلئے عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کوئی ہماری جمہوری اور آئین جد وجہد کا حق ہم سے چھین نہیں سکتا ۔