پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کااعلیٰ سطحی وفد افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچ گیا۔پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں. وفد میں اعلی عسکری اور سول حکام بھی شامل ہیں۔ کابل میں سیکیورٹی تعاون، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور باہمی تجارت پر گفتگو سمیت مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس ہوگا، جہاں پاک-افغان حکام دو طرفہ مسائل پر براہ راست بات چیت کریں گے۔مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں طے پایا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024