میاں صاحب نے عدلیہ بحالی کیلئے تحریک نہیں چلائی تھی وہ تو صرف افتخار چوہدری کو بحال کرانا چاہتے تھے: شرجیل میمن
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے قانون پر غور ہونا چاہیے .ماضی میں جن لوگوں نے توہین عدالت کی ان کیسز کو بھی دیکھنا چاہیے .ایک ملک اور ایک نظام ہے تو قانون بھی ایک ہونا چاہیے. میاں صاحب اداروں کو اس وقت نشانہ بناتے ہیں جب ان کے اپنے گھر کو آگ لگتی ہےشرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے قانون پر تھوڑا غور ہونا چاہیے۔ ماضی میں جن لوگوں نے توہین عدالت کی ان کیسز کو بھی دیکھنا چاہیے کن لوگوں نے ججز کو نظر بند کیا۔ ایک ملک اور ایک نظام ہے تو قانون بھی ایک ہونا چاہیے۔ نیب کا قانون بھی ملک میں یکساں ہونا چاہیے۔ میاں صاحب نے عدلیہ بحالی کیلئے تحریک نہیں چلائی تھی وہ تو صرف افتخار چوہدری کو بحال کرانا چاہتے تھے۔ میاں صاحب اداروں کو اس وقت نشانہ بناتے ہیں جب ان کے اپنے گھر کو آگ لگتی ہے۔