کراچی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کردیاگیا
کراچی(کرائم رپورٹر )اسٹیڈیم روڈ پر نیشنل اسپورٹس سینٹر کی جھاڑیوں سے ایک 7 سالہ بچے کی لاش ملی، جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچہ حسن شاہ اسپورٹس سینٹر کے چوکیدار کا بیٹا تھا جو جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ تھا ¾بچے کی لاش شام میں جھاڑیوں سے ملی۔پولیس کے مطابق بچے کا پوسٹ مارٹم کروا کر کیمیکل کے نمونے حاصل کرلیے گئے، ابتداءمیں پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جس کی تصدیق بعدازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعے ہوگئی۔سول ہسپتال کے میڈیکولیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر شاہد کے مطابق بچے کو بدفعلی کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔بچے کے قتل کا مقدمہ نیو ٹاو¿ن تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیاجس میں قتل اور اغوا کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور بچے کے قتل میں استعمال ہونے والا تار اور بچے کی چپل برآمد کرلی گئیں ¾مقتول بچے کی تدفین نوشہرہ میں کی جائے گی۔ مقتول حسن شاہ کا بیٹا تھا جو عبدالستارکوچنگ کا چوکیدار ہے۔