وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق آج بذریعہ ٹرین ایک روزہ دورے پر ملتان آئینگے سٹیشن کی چیکنگ و بریفنگ لینگے
ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ایک روزہ دورے پر آج ملتان پہنچیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار کے ذریعے ملتان کینٹ اسٹیشن پہنچے گی دورہ ملتان کے دوران ڈویژنل ریلوے انتظامیہ انہیں ملتان ڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیںگے اس سلسلہ میں گزشتہ روز قائم مقام ڈی ایس و ڈائریکٹر ویجی لینس سیل صائمہ بشیر کی سربراہی میں ڈویژنل افسران کا شام کے وقت کمیٹی روم میں اجلاس ہوا قائم مقام ڈی ایس نے لوکو رننگ روم اور اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا انہوں نے وفاقی وزیر کی آمد کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر صفائی ستھرائی رنگ روغن کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں وفاقی وزیر شام چار بجے ملتان سے لاہور جانے والی ملتان ایکسپریس کے ذریعے واپس روانہ ہو جائیں گے ۔