لوگ میرے مرنے کا انتظار کیوں کر رہے ہیں؟ شاکر شجاع آبادی
سکندر آباد (نامہ نگار) سرائیکی کے ممتاز شاعر شاکر شجاع آبادی کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبریں جھوٹی نکلی شاکر شجاع آباد ی زند ہ اور خریت سے ہیںتفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسی نے سوشلمیڈیا پر غلط خبر چلا دی کہ سرائیکی کے ممتاز شاعر شاکر شجاع آبادی انتقال کرگئے ہیں لیکن جب ان سے رابطہ کیا گیا توانہوںنے کہاکہ میں اللہ کے حکم سے زندہ ہوں اللہ تعالیٰ نے میری جتنی لکھی ہے اور ضرور پوری ہوگی لوگ میرے مرنے کاانتظار کیوں کررہے ہیں میرے مرنے سے ان کو کیاملے گا لیکن میں پھر بھی ان لوگوںکے لیے ان کی زندگی کی دعا کرتاہوں جومجھے مارنا چاہتے ہیں اور حکومت ایسے لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لے۔