لودھراں‘ کلام پاک شہید کرنیوالی ذہنی معذور خاتون گرفتار
لودھراں (خبر نگار) رات کی تاریکی میں دربار میں داخل ہو کر کلام پاک شہید کرنے والی خاتون گرفتار سٹی پولیس نے سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا پولیس رپورٹ کے مطابق لودھراں شہر میںٹھکر والا محلہ کے نوید قیصر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ رات اڈا پکا منا کی رہائشی خاتون (ر) دربار گل بہار بخاری میں داخل ہوئی اور کمروں میں رکھے کلام پاک اکٹھے کرکے شہید کر دیئے اور دربار سے پانچ عدد دستاریں اور غلام چوری کر لئے پولیس نے جندو موڑ کے قریب سے خاتون جس کا ذنی توازن درست نہ ہے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔