نفسیاتی تجربے کیلئے جُدا کئے گئے تین بھائی 20 برس بعد مل گئے
واشنگٹن (نیٹ نیوز) جانوروں پر تجربات کے بارے میں تو آپ نے سنا بھی ہو گا اور پڑھا بھی ہو گا لیکن انسانوں پر تجربہ شاید ہی سنا ہو گا لیکن امریکہ میں تین بھائیوں کو نفسیاتی تجربے کے لئے علیحدہ کر دیا گیا، تقدیر نے انہیں بیس برس بعد ملا دیا۔ 1961ء کو پیدا ہونے والے تین جڑوان بھائیوں ڈیوڈ رابرٹ اور ایڈی کو چند دن بعد ایک تجربے فطرت بمقابلہ تربیت کے لئے جُدا کر دیا گیا۔