مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یکم تا 10فروری عشرہ عزم آزادی کشمیر کے طور پر منا ئیگی،سردار مظہر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یکم تا 10فروری عشرہ عزم آزادی کشمیر کے طور پر منا رہی ہے،جس میں اس چیز کو اجاگر کیا جائے گا کہ جنوبی ایشیا میںامن مسلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔خطے میں امن کو مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس اوپنجاب کے ناظم سردار مظہر نے گزشتہ روز پنجاب کی شورٰی لے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُن کا کہنا تھا کشمیری مسلمانوں کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہر موڑ پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ MSO پنجاب ،پنجاب بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں،زنجیر، اور سیمینارکا انعقاد کررہی ہے۔اسی مناسب سے لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان،وہاڑی،گجراوالہ،سرگودھا، ٹیکسلا،منڈی بہاالدین،قصور،خانیوال،ساہیوال میں ریلیاں نکالی جائیں گئی،جبکہ راوالپنڈی ،اسلام آباد،ٹوبہ ٹیگ سنگھ،مظفرگڑھ میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔