ایرانی سپیشل بچوں کے ساتھ موسیقی کا پروگرام داستان گویا6 فروری کو پیش کیا جائے گا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)خانہ فرہنگ ایران اورراولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے ایرانی سپیشل بچوں کے ساتھ موسیقی کا پروگرام داستان گویا(بولتے ہاتھ) 6 فروری صبح 10 بجے پیش کیا جائے گا جس میں ایرانی سپیشل بچوں کے علاوہ پاکستانی سپیشل بچے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔جبکہ ایرانی اسلامک آرٹس کی نمائش 8 فروری و3:30بجے منعقدہوگی۔