بھائیوں نے والد کے فوت ہوتے ہی بہن کے حصے کی جائیدادفروخت کرکے رقم ہڑپ کرلی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) بھائیوں نے والد کے فوت ہوتے ہی بہن کے حصے کی جائیدادفروخت کرکے رقم بھی ہڑپ کرلی، بہن شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی ۔ فرحت شاہین نے گنجمنڈی پولیس کو بتایاکہ اسکے والد خالد بن ولید فوت ہوگئے ، اسکے والدنے5 جائیدادیں چھوڑیںمگر تین بھائیوں یوسف ، یعقوب ، بلال نے ساز باز کر کے ایک جائیداد اپنے طور پر فروخت کر دی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔