شہری 8گاڑیوں ،5 موٹرسائیکلوں ،85لاکھ روپے ، طلائی زیورات اور دیگر اشیا ء سے محروم
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں 21واردارتوں کے دوران شہریوں کو 8گاڑیوں ،5 موٹرسائیکلوں ،85لاکھ روپے کی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،قیمتی بیٹریوں اور دیگر اشیا سے محروم کردیاگیا۔تھانہ بنی کے علاقے سے نامعلوم مسلح ڈاکو نے حسنین سے اسکاموٹرسائیکل نمبر RIO-2891 ہنڈا 125اسلحے کی نوک پر چھین لیا۔تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے توقیر کا کیری ڈبہ RIE-277،صادق آبادکے علاقے سے طاہرکی کار NTS-7633،تھانہ ویسٹرج کے علاقے سے آصف کی ٹیوٹاکارFV-947،تھانہ نصیرآبادکے علاقے سے ساجد کی کرولاکارASC-094،تھانہ آراے بازارکے علاقے سے لیاقت کی مہران کارLEJ-1378،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے ارشاد کی کار LEA-13-4503،تھانہ صدربیرونی کے علاقے سے خرم کی کارLXD-2288،تھانہ صدربیرونی کے علاقے سے عدیل کا موٹر سائیکل نمبریRIM-5970،تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں شاہد کا موٹرسائیکل RIP-6529،تھانہ ویسٹرج کے علاقے سے تین مسلح ڈاکوئوں نے طارق سے اسکاموٹرسائیکل 125نمبرRIN-1933اسلحہ کی نوک پر چھین لیا۔تھانہ ویسٹرج کے علاقے سے تین مسلح ڈاکوئوں نے طارق سے اسکاموٹرسائیکل 125نمبرRIN-1933اسلحہ کی نوک پر چھین لیا۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ملک شبیر نے عذراجمالی سے پلاٹ دلوانے کیلئے232000روپے لے کر ہڑپ کرلیے ۔ایئر پورٹ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو شاہ نواز کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مہران RIA-9889، لاکھوں روپے کے سیونگ سرٹیفیکیٹ اور6لاکھ روپے چھین لیے۔تھانہ صاد ق آباد کے علاقے میں میٹرو پر سفر کرنے والی خاتون کے پرس سے دونامعلوم خواتین نے آٹھ لاکھ روپے نکال لیے اور فرار ہوگئی ۔تھانہ آر اے بازارکے علاقے میں کبیر نے یونس کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں عبدالوحید وغیرہ نے سیکورٹی کمپنی کی گاڑی سے سامان اور دیگر اشیاء چوری کرلیں ۔تھانہ سول لائن کے علاقے سے نامعلوم چوروں نے دوموبائیل کمپنیوں کی 32بیٹریاں چوری کرلی۔تھانہ ائیرپور ٹ کے علاقے میں یوسف نے رفیقہ بی بی سے امانتالیے گئے پانچ لاکھ روپے واپس کرنے سے انکار کردیا۔تھانہ گوجرخان کے علاقے میں عبدالرزاق سے امانتالیے گئے 48لاکھ روپے ندیم احمد نے واپس کرنے سے انکار کردیااور غائب ہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں تین مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے مدنی عرفان سے 30000 روپے ،دو موبائل فون مالیتی45000روپے چھین لیے ۔خان بہادرنے نیوٹاون پولیس کوبتایاکہ احسان الحق نے 1 چیک 1630000 روپے کا دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔