ایشین امریکن کانگریس کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سے ملاقات
لاہو ر(نامہ نگار)ایشین امریکن کانگریس کے چیئرمین قاسم مجید باجوہ کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب پولیس کے تربیتی کلچر کواپ گریڈ اوردور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے وفد کے ممبران کو بتایا کہ پنجاب پولیس کے تربیتی نصاب کو عصر حاضر کے مطابق سالانہ نظام سے سیمسٹر سسٹم میں منتقل کردیا گیا ہے اور بنیادی علوم کے علاوہ کریکٹر ڈویلپمنٹ ، آئی ٹی مضامین ، لیگل سٹڈیز، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور میڈیامینجمنٹ کو نصاب کا لازمی حصہ بنادیا گیا ہے تاکہ اہلکار فیلڈ میں آکر زیادہ بہتر انداز میں عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکیں۔ ایشین امریکن کانگریس کے چیئرمین قاسم مجید باجوہ نے پنجاب پولیس کی آئی ٹی اصلاحات بالخصوص ویلفیئر پراجیکٹس کو سراہا۔