مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کا سلسلہ بندہونا چاہیے، طاہرہ اورنگزیب
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) ممبرقومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ کھلی آنکھوں اورکھلے دل سے مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنا کرداراداکریں۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتیِ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کا سلسلہ بندہونا چاہیے ۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر ایک جنت نظیر وادی ہے لیکن اُس کو کشمیریوں کے خون سے رنگا جا رہا ہے اوربہنوں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ۔انھوں نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو بیدردی سے شہید اور عمر بھر کے لیے معذور کیا جا رہا ہے جبکہ اُن کے سروں پر موت ہر وقت منڈلاتی رہتی ہے ۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کو آزادی سے جینے کا حق نہیں دیا جا رہا اور بہت سالوں سے ظُلم اور بربریت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ اس نمائش کا مقصدبھارتی مظالم کودنیا کے سامنے عیاں کرنا اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہے۔نمائش میں 100 سے زائدبھارتی ظلم وبربریت اورعالمی دنیا کا ضمیرجھنجھوڑرہی ہیں۔ نمائش 10 فروری تک جاری رہے گی تاکہ بھارتی مظالم کودنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔